وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت

 ڈیرہ اسما عیل خان (بیورورپورٹ)گومل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرورنے یو نیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کو کمپوٹرائزڈ کرنے کی ہدایات جاری کردیں ، اس ضمن میں گذشتہ روزڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر ڈاکٹر ضیاء الدین گنڈہ پور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور کو اس ضمن میں بریفنگ دی اور بتایا کہ احکامات کے تحت یو نیورسٹی کی سنٹرل لائبریری میں موجود تمام کتابوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سنٹرل لائبریری میں تقریبا 63ہزار کتابیں موجود ہیں جن میں سے چوبیس ہزار کتابوں کو کمپیوٹر ڈیٹا بیس میں درج کردیا گیا ہے اور یہ کام انتہائی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، ڈیٹا بیس کے قیام کے بعد سنٹرل لائبریری میں تین الگ الگ ڈیسک بنائے جائیں گے جہاں طلبہ کو دی جانے والی اور واپس ہونے والی کتابوں کی کمپیوٹرائزڈ انٹری کی جائے گی، ایک ڈیسک پر ایڈمن کے معاملات کو جانچاجائے گا اور تیسرے ڈیسک پر سٹوڈنٹس اور ملازمین کا ریکارڈ رکھا جائے گا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیٹا بیس بننے کے بعد ایک کلک پر سنٹرل لائبریری میں موجود تمام کتابوں کی موضوعات، مصنفین کے مطابق فہرست سامنے آجائے گی، نیز طلبہ کو الاٹ ہونے والی اور واپس نہ کی جانے والی کتابوں کا بھی مکمل کپیوٹرائزڈ ریکارڈ موجود ہوگا، یو نیورسٹی لائبریری کی کتابوں کی فراہمی نہ کرنے والوں کا بھی ریکارڈ قائم ہوگا جبکہ کونسی کتاب کس الماری میں کس شیلف میں موجود ہے اسکی نشاندہی بھی کمپیوٹر سافٹ وئیر کرے گا، بریفنگ میں وائس چانسلر کو بتایا گیا کہ یو نیورسٹی کے مین کمپس، سٹی کمپس اور تمام ہاسٹلز میں طلبہ کو تعلیمی اور تحقیقی سہولیات کی فراہمی کے لیئے ڈیجیٹل لائبریری، ریسرچ آرٹیکلز تک رسائی دی گئی ہے، تعلیم و تحقیق سے متعلق تمام ویب سائیٹس موجود ہیں تاہم فیس بک، غیر اخلاقی اور تعلیم و تحقیق سے غیر متعلقہ ویب سائیٹس کو بین کیا گیا ہے ۔ وائس چانسلرنے اس موقع پر ڈائریٹر آئی ٹی ڈاکٹر ضیاء الدین گنڈہ پور اور انکی ٹیم کے کام کو سراہا

مزید : پشاورصفحہ آخر