ہری پور ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،31 اشتہاری گرفتار

ہری پور ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،31 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہریپور ( نامہ نگار )تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے 50کلو چرس،380 گرام ہیرون 332 بوتل شراب ،6 کلاشنکوف،60 بندوق،58 پستول،13 رائفل،1708 کارتوساور 31 انتہائی خطرناک اشتہاری گرفتار کر لیئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اللہکے ایس ایچ او ساجد خان نے ڈی پی او ہری پور کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ہوئے بھاری مقدار میں چرس ،ہیرون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو جیل روانہ کر دیا ۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ ساجد فاروق نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے تھان کوٹ نجیب اللہ انتہائی خطرناک ملزمان کا گڑھ بن چکا تھا۔ اور تھانہ کوٹ پولیس کے لیئے ایک چیلنج بنتاجارہا تھا ۔ جس پرڈی پی او ہری پور شزاد ندیم بخاری نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انھیں سپیشل ٹاسک دیا۔ جسکے بعد انھوں نے سماج دشمن عناصر کے خلاف پے در پے کا میاب کاروائیاں کرتے ہوئے انھوں نے مختلف ملزمان سے 50کلو چرس،380 گرام ہیرون 332 بوتل شراب ،6 کلاشنکوف،60 بندوق،58 پستول،13 رائفل،1708 کارتوس اورمختلف مقدمات جن میں قتل اقدام قتل میں ملوث 31 انتہائی خطرناک اشتہاری گرفتار کر کے انہیں جیل یاترا پر روانہ کیا۔ ایس ایچ او ساجد فاروق کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان پے در پے کاروائیوں نے جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ کر رکھ دی اور انھوں نے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود سے راہ فرار اختیار کر لی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او کوٹ نجیب اللہ کی ان کامیاب کاروائیوں پر انہیں بھر پور انداز مین خراج تحسین پیش کیا۔