بٹ خیلہ ،موٹر سائیکل سوار کار کی ٹکر سے جاں بحق ،ساتھی زخمی
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)چکدرہ گل اباد روڈ پرموٹرکاراورموٹرسائیکل کے مابین حادثہ ایک موٹرسائیکل سوارجا ں بحق جبکہ ساتھی شدیدزخمی دونوں کوبٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تحصیل ادینزئی کے علاقہ چکدرہ گل آباد روڈ پرموٹرکاراورموٹرسائیکل کے مابین حادثے میں موٹرسائیکل پرسواردونوں افراد امیررحمان اوراسماعیل شدیدزخمی ہوگئے فوری طورپربٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردئے گئے جہاں پرامیررحمان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئے ۔