پشاور ،پی آئی ڈی کے سٹینو گراڑر سے قیمتی موبائل چھین لیا گیا
پشاور( کرائمز رپورٹر)چوکی نوتھیہ کے حدودمیں دن دیہاڑے واردات،پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاورکے سٹینوعبدالرحمان سے نوتھیہ میں دن دیہاڑے ڈاکوں نے35ہزارروپے کا قیمتی موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لی،ملزمان پستول لہراتے ہوئے فرار۔ عبدالرحمان سٹینوڈیوٹی ختم کرکے گھرواقع لنڈی ارباب واپس جارہے تھے کہ چوکی نوتھیہ اورتھانہ گلبرگ کی حدود میں دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پرپستول تان کرقیمتی موبائل ودیگرقیمتی اشیاء چھین لی۔تاہم سٹینوعبدالرحمان نے واردات کیخلاف چوکی نوتھیہ میں درخواست دی جس پرچوکی انچارج شکیل نے کہاکہ درخواست کوتھانہ گلبرگ بجھوایاجائیگاتاکہ FIRدرج کیاجاسکے۔