جنرل قمر جاوید باجوہ کی گکھڑمنڈی آمد،والد اور رشتے داروں کی قبر پر فاتحہ خوانی
گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے آبائی علاقہ گکھڑ منڈی میں واقع چیمیانوالہ قبرستان شرقی میں اپنے والد کرنل (ر) محمد اقبال باجوہ ،اپنے دادا اور اپنی دادی اور دوسرے رشتہ داروں کی قبروں پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی قبرستان میں دعا پروفیسر عبدالرحمن جامی خطیب جامع مسجد حضرت پیر عبداللہ شاہؒ نے کی اس موقع پر پاک آرمی کے چاک وچو بند دستے نے سلامی بھی دی اور پاک آرمی کے دستوں نے قبرستان اور گردونواح کے علاقوں کو سیکورٹی کے پیش نظر گھیرے رکھا جنرل قمرجاوید باجوہ تین بجکر تیس منٹ پر قبرستان پہنچے قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف کے پروٹوکول کے بغیر قبرستان پہنچے اور قبرستان میں اپنے والد ،دادا ،دادی اور دوسرے رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد واپ]سی پر ریلوئے پھاٹک جنوبی کے قریب جمع ہونے والے لوگوں کو رک کر اور گاڑی سے اتر کر سلام کیا اور انکا شکریہ ادا کیا پھر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے اس دوران ٹریفک اور لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہا قبل ازیں گوجرانوالہ کینٹ میں معززین گکھڑ کے ایک وفد نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی اور انہیں گکھڑ کے دیرینہ مسائل کے متعلق آگاہ کیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گکھڑ کے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات صابر علی چوہدری ،میجر (ر)الطاف احمد چیمہ ،میر امجد بشیر ،ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری ،انور باجوہ ،غضنفر باجوہ ،عاصم حسین باجوہ ،محمود باجوہ ،چوہدری صاحبداد چدھڑ ،میر مظہر بشیر ،شعیب الطاف چیمہ ،اعجاز چیمہ ودیگرنیز باجوہ برادری کے تمام افراد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی گکھڑ آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا ۔