مسلم ممالک کیخلاف امریکی پابندیاں‘ حافظ سعید کی نظر بندی‘ جمشید دستی نے قومی اسمبلی اجلاس میں 2 قراردادیں جمع کرادیں
مظفر گڑھ (نامہ نگار)جمشید احمد دستی چیئر مین پاکستان عوامی راج پارٹی و رکن قومی اسمبلی نے آج اسمبلی کے رواں اجلاس میں 2قرار دادیں جمع کر وا دیں قرارداد میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ امیریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7مسلمان ممالک کے خلاف پابندیاں اور پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیان کا سخت نوٹس لیا جائے اور قرار داد مذمت منظور کرکے امیریکی صدر کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار ،آزاد ریاست ہے اور ٹر مپ کا بیان پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف ہے جبکہ امیر جماعت الدعواۃجناب حافظ سعید کی نظر بندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔آئین پاکستان ہر شخص کو شخصی آزادی دیتاہے ۔کسی بھی شخص کو نظر بند کرنا شخصی آزادی کو سلب کرنے کے مترادف ہے اور 5فروری جو کہ عالمی طور پر کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر کا دن منایا جارہا ہے مگر موجودہ حکومت نے کشمیریوں کی حقیقی آواز اور انکی آزادی کے لیے عملی طور پر کام کرنے والے مرد مجاہد حافظ سعید اور انکے دیگر ساتھیوں کو نظر بند کر کے مودی سرکار کو خوش کیا ہے ۔
قراردادیں