تمام سیاسی جماعتوں کو کرپشن و مہنگائی کیخلاف یکجا ہو کر لڑنا ہو گا: سراج الحق

تمام سیاسی جماعتوں کو کرپشن و مہنگائی کیخلاف یکجا ہو کر لڑنا ہو گا: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن اور مہنگائی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہو کر لڑنا ہو گا ، عدالت نے حکمرانوں سے ثبوت مانگنے تاکہ سچائی تک پہنچ سکیں لیکن سچائی کو چھپانے کیلئے الفاظوں کا سہارا لیا جارہا ہے ، کرپٹ سسٹم کا خاتمہ ہونا چاہیے ، سپریم کورٹ میں اس لئے آئے تاکہ کرپشن کیخلاف جامع میکانزم تیار ہو ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ سکینڈ ل میں چھ سو سے زائد لوگوں کا نام ہے اور ان کیخلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے ، پانامہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر دوسری درخواست کی بھی سماعت کی جائے تاکہ اپوزیشن سمیت سب کا احتساب ہو سکے ۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مہم کرپشن کیخلاف دس ماہ سے جاری ہے، کرپشن اور مہنگائی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر لڑنا ہو گا ، جج نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے حقائق بتانے چاہئیں تاکہ سچائی سامنے آسکے لیکن سچائی کو چھپانے کے لئے الفاظوں کا سہارا لیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کرپشن کیخلاف مہم جاری رہے گی ، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ کرپشن اور مہنگائی کیخلاف یکجا ہو کر لڑیں۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی سپریم کورٹ میں اس لئے آئی تھی تاکہ کرپشن کیخلاف جامع میکانزم تیار کیا جاسکے جبکہ سراج الحق نے جسٹس سعید عظمت کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔