فلسطینی صدر تین روزہ دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے،صدرممنون حسین نے الوداع کیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ ہو گئے۔ نور خان ایئر بیس پر صدر مملکت ممنون حسین نے انھیں الوداع کیا ۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی صدر محمود عباس کو مسئلہ فلسطین کے پر امن حل پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ فلسطینی صدر نے پاکستانی حکومت اور صدر مملکت کے پر تپاک استقبال اور جذبہ خیر سگالی کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے صدر محمود عباس کو ان کے دورے کی تصاویر پر مشتمل البم پیش کیا۔ صدر محمود عباس نے صدر مملکت کو فلسطینی تسبیح کا تحفہ بھی پیش کیا۔