حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف راولپنڈی،اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف راولپنڈی،اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،راولپنڈی( سٹاف رپورٹر،نیوز رپورٹر) امریکہ و بھارت کے دباؤ پرحکومت کی جاننب سے حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کی نظر بندی کے خلاف گزشتہ روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ، اسلام آباد پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی جن میں تاجر وکلاء اور طلباء نے شرکت کی نے مظاہرہ کیا ۔مظاہرے کی قیادت انیلہ ملک ، انصر علی اور اسماعیل خان کر رہے تھے مظاہرین نے حافظ محمد سعید کی تصاویر والے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ بیرونی دباؤ پر حافظ سعید کو نظر بند کرنا غیر آئینی ، غیر قانونی و غیر انسانی ہے ، حافظ سعید اس ملک کے آزاد شہری ہیں اور انہیں وہ تمام حقوق دیے جائیں جو ریاستیں ایک آزاد شہری کو فراہم کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ قحط زدہ علاقے ہوں یا سیلاب کی تباہ کاریاں ، زلزلہ ہو یا کوئی اور آفت ، حافظ سعید نے اپنے کارکنان کو ہر آفت میں لوگوں کی مدد کرنے کا حکم دیا ان کے ہزاروں فلاحی منصوبوں سے لاکھوں انسان مستفید ہو رہے ہیں اور ان کی جماعت انسانیت کی خدمت کرہی ہے انہوں نے کہا کہ حافظ سعید نے دہشت گردی کے خلاف علماء کو اکٹھا کر کے دہشت گردوں کے خلاف فتوے دلائے اس لیے حافظ سعید کی نظر بندی فوری ختم کرکی جائے۔ بیرونی دباؤ پر انسانیت کے خیر خواہ کو نظر بند کرنا شرمناک فیصلہ ہے، جسے قوم نے مسترد کردیا ہے، حکومت کی جانب سے حافظ سعید کی نظر بندی قبول نہیں کرتے، بیرونی دباؤ پر حافظ سعید کی نظر بندی ناقابل برداشت ہے۔ حافظ محمد سعید کی نظر بندی سے تحریک آزادی کشمیر دبائی نہیں جاسکتی۔ حکومت کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کرتے ہیں اور حافظ سعید و جماعۃ الدعوۃ کے ساتھ کھڑے ہیں،راولپنڈی میں جماعۃ الدعوۃ راولپنڈی کے مسؤل مولانا عبدالرحمن نے کہاہے کہ بھارت و امریکہ کے دباؤ پر حکومت کی جانب سے حافظ محمد سعید کی نظربندی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا ، حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کی نظربندی کو غیر آئینی ،غیر قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، بھارت کے مظالم کے خلاف سب سے پہلے حافظ محمد سعید نے آواز بلند کی،کشمیریوں کی حمایت اور پاکستان سمیت مسلم ممالک میں قدرتی آفات میں جماعۃ الدعوۃ نے کا م کیا۔اسلام و پاکستان دشمن حکومتیں و ریاستیں ان سے خائف ہیں ۔وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں حافظ سعید اسلامی ممالک و ملت اسلامیہ کو متحد کرنے کا احساس دلا رہے ہیں۔حافظ محمد سعید نے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لئے اخلاقی آواز بلند کی، انہو ں نے کہا کہ بلوچستان،تھر میں جماعۃ الدعوۃ نے کام کیااور وہاں دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوئی۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کے خون بہنے پر خاموش ہے لیکن دنیا میں صرف ایک آواز نظر آتی ہے اور وہ جماعۃ الدعوۃ کی ہوتی ہے، مولانا عبدالرحمن نے کہا کہ بھارت کے لیے حکومت ایسے اقدامات نہ کرے جس سے قوم کے جذبات مجروح ہوں ، پوری قوم حکومت کے اس اقدام پر سڑکوں پر ہے، یہی نہیں بلکہ کشمیری رہنماؤں کی جانب سے حکومتی اقدام کے خلاف بیانات آ رہے ہیں ۔ حکمران اگر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے خود کچھ نہیں کر سکتے تو کشمیریوں کے لیے اٹھنے والی آواز کوچپ کروانے کے لیے بھارتی خواہشات پر عمل نہ کرے