ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کے چناؤکیلئے 25فروری کو پولنگ ہوگی

ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کے چناؤکیلئے 25فروری کو پولنگ ہوگی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے 25 فروری کو پولنگ ہوگی ۔اس سلسلے میں امیدواروں کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے،لاہور ہائیکورٹ بار کی صدارت کے لئے ذوالفقار چودھری، محمد رمضان چودھری، پیپلز پارٹی کے آذر لطیف خان اور سردار خرم لطیف کھوسہ امیدوار ہیں جبکہ نائب صدر کی نشست پر راشد لودھی اور چودھری سلیم کے درمیان مقابلہ ہے، سیکرٹری کی نشست پر عامر سعید راں ،عرفان ناصر چیمہ، حسن اقبال وڑائچ، زاہد اعوان اور میاں مظفر حسین آمنے سامنے ہیں، فنانس سیکرٹری کے لئے انتظار حسین کلیار ،ایم ظہیر بٹ اور حافظ اللہ یار سپرا امیدوار ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر