،سندھ اسمبلی :بزنس ایجنڈے میں غلطیوں کی نشاندہی

،سندھ اسمبلی :بزنس ایجنڈے میں غلطیوں کی نشاندہی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کو ارکان کو دیئے جانے والے بزنس ایجنڈے میں متواتر ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ۔ ایم کیو ایم کی خاتون رکن نائلہ منیر کا کہنا تھا کہ ارکان کو جو اردو کا بزنس ایجنڈا دیا جاتا ہے ، وہ ہاتھ سے لکھا ہوا ہوتا ہے اور اس میں بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں ۔ نائلہ منیر کا کہنا تھا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے ۔ اس کی اس طرح تذلیل نہ کی جائے ۔ قائم مقام اسپیکر نے بھی ان کی اس بات سے اتفاق کیا اور اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہئیں ۔ شہلا رضا اس امر کی نشاندہی بھی کی کہ سندھی زبان میں جو ٹائپ شدہ ایجنڈا ارکان کو دیا جاتا ہے ، اس کا فاؤنڈ بہت چھوٹا ہے ، اسے بڑا کیا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر