ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار کوسرکاری رہائش دینے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے ڈپٹی رجسٹرار کوسرکاری رہائش دینے کے عدالتی حکم پرعمل درآمد ہونے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری خواجہ شمائل احمد سمیت 4افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔جسٹس مرزاوقاص رؤف نیڈپٹی رجسٹرارہائیکورٹ منصورالحق کی درخواست پرسماعت کی ،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شہبازاحمد تتلا نے عدالت کوبتایا کہ عدالتی حکم پرعمل درآمد کرتے ہوئے درخواست گزارکوجی اوآرتھری میں ہاؤس نمبر19الاٹ کردیاگیا ہے۔