محمد زبیر نے32ویں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

محمد زبیر نے32ویں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
محمد زبیر نے32ویں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محمد زبیر نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نوا ز کے رہنما محمد زبیر نے سندھ کے 32ویں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ان سے عہدے کا حلف لیا ۔

لیاری میں رات گئے رینجرز کی بڑی کارروائی ،بابا لاڈلہ ساتھیوں سمیت مارا گیا

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس سندھ میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وفاقی اور صوبائی وزراءکی کثیر تعداد  اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یاد رہے سابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی وفات کے بعد یہ عہد ہ خالی ہوا تھا ۔ وہ سندھ کے 31ویں گورنر تھے جو2ماہ عہدے پر فائز رہے اور علالت کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ۔