ایشین جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ ،پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے دی ،آج شام بھارت سے مقابلہ ہو گا

ایشین جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ ،پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے دی ،آج شام ...
ایشین جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ ،پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے دی ،آج شام بھارت سے مقابلہ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشین جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف 3-0سے مقابلہ اپنے نام کر لیا ،آج شام بھارت سے ٹاکراہو گا ۔
تفصیل کے مطابق ہانگ کانگ میں ہونے والے 18ویں جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ کے افتتاحی دن پاکستان نے اپنے دونوں پول میچ جیت لیے ۔پہلے میچ میں پاکستان کو ہانگ کانگ کو 3-0سے شکست دی ۔اس میچ میں منصور زمان نے اپنے مخالف ناوکی سونے کو 11-5,11-3,اور 11-3سے شکست دی ،مہران جاوید نے اپنے مخالف کوٹا مسومٹوکو11-7,11-3اور 11-5سے شکست دی جبکہ عباس زیب نے اپنے مخالف آڈن رنٹیرو کو 11-7,11-6اور 11-8سے شکست دی ۔دوسرے میچ میں پاکستان نے چین کو 3-0سے شکست دی جس میں منصور نے اپنے مخالف کارلوس چن ڈی کو 11-0,11-1اور 11-2سے شکست دی ،مہران نے اپنے مخالف چن ڈی اولیورا کو 11-2,11-3اور 11-4سے شکست دی جبکہ عباس نے اپنے مخالف کا چون وو کو 11-0,11-2اور 11-2سے شکست دی ۔پاکستان آ ج شام بھارت اور کوریا سے مقابلہ کرے گا ۔

مزید :

کھیل -