حکومت نے شکیل آفریدی کے خاندان کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا

حکومت نے شکیل آفریدی کے خاندان کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا
حکومت نے شکیل آفریدی کے خاندان کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے شکیل آفریدی کے خاندان کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا ۔امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے لیے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی جاسوسی کرنے والے شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم نے بتا یا کہ شکیل آفریدی کے خاندان کو پاسپورٹ اور ووٹ کا حق بھی نہیں دیا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی کی بیو ی اور ان کے دو بچوں کے شناختی کارڈ کی تجدید کرنے سے حکام نے انکار کردیا ہے ۔قمر ندیم نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ۔وزارت داخلہ کے حکام نے اس پر کسی قسم کا فوری رد عمل اور موقف دینے سے انکا ر کیا ہے ۔

ایران نے امریکا اور عالمی طاقتوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے : امریکا کا انتباہ

مزید :

قومی -