ایران ہماری کاوشوں کے باوجود عراق پر قبضہ کر رہا ہے : ٹرمپ کا دعویٰ

ایران ہماری کاوشوں کے باوجود عراق پر قبضہ کر رہا ہے : ٹرمپ کا دعویٰ
ایران ہماری کاوشوں کے باوجود عراق پر قبضہ کر رہا ہے : ٹرمپ کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران مسلمان ملک عرا ق پرقبضہ جما رہا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ”دی ہل“ کے مطابق ایران کے بلیسٹک میزائل تجربے کے فوری بعد امریکی صدر نے رات گئے اپنے ٹویٹر پیغام میں دنیا کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ عراق کو بچانے کی امریکی کاوشوں کے باوجود ایران کی حکومت وہاں تیزی سے غالب آرہی ہے ۔”امریکا کی طرف سے عراق میں اب تک تین کھرب ڈالر خرچ کیے جانے کے باوجود ایران عراق پربہت تیزی سے زیادہ سے زیادہ تسلط قائم کر رہا ہے“۔

ایران نے امریکا اور عالمی طاقتوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے : امریکا کا انتباہ

ایران کے بلیسٹک میزائل تجربے کو وائٹ ہاﺅس کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم امریکی صدر کے ٹویٹ سے فوری طور پر یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ انکا اشعارہ کس قسم کے ردعمل کی جانب ہے۔
بطور صدارتی امیدوارٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر پابندی کے بین الاقوامی معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر منتخب ہونے کی صورت میں اس معاہدے کو ختم کرنے کا عیادہ کیا تھا۔