ہوس کے پجاری ”بابا“ نے غلط کاری سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، ملزم فرار

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ہوس کے پجاری ”بابے“ نے غلط کاری سے انکار پر نوجوان کو تیزاب سے نہلادیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 509 گ ب کے رہائشی شاہد کے نوجوان بیٹے اسامہ کو ماموں کانجن منڈی میں چوکیدار 60 سالہ افتخار نے غلط کاموں کے لئے دوستی کرنے کا کہا اور نوجوان کے انکار پر طیش میں آگیا۔ اسی رنجش پر افتخار نے گزشتہ روز گھر میں گھس کر اسامہ پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب گردی کے باعث اسامہ کا چہرہ اور بازو بری طرح متاثر ہوگیا۔ ڈاکٹرز متاثرہ نوجوان کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔
ماموں کانجن پولیس نے افتخار کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، تاہم ابھی تاحال ملزم پولیس کے ہتھے نہیں چڑھ سکا۔