کل سے بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

کل سے بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں ...
کل سے بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار کے دوران خیبرپختونخواہ کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں ،جمعہ سے اتوار کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے ۔

فورکاسٹنگ آفیسرغلا م مرتضیٰ کے مطابق ویک اینڈ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پربرفباری ،جمعہ اور ہفتہ کے روز بلوچستان میں کہیں کہیں بارش جبکہ اس دوران کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن کے پہاڑوں پر برفباری کی ہونے کی توقع ہے ۔ہفتہ کے روز صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی چند ایک مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔

لیاری میں رات گئے رینجرز کی بڑی کارروائی ،بابا لاڈلہ ساتھیوں سمیت مارا گیا

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: کالام، استور، پاراچنارمنفی06، مالم جبہ، سکردومنفی04، گوپس، قلات منفی03، دیر، بگروٹ منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات