میانمار کے جے ایف تھنڈر طیارے تیار کرنے کے لیے پاکستان سے لائسنس حاصل کرنے کے مذاکرات

فیصل آباد (ویب ڈیسک )برطانوی دفاعی جریدے کے مطابق میانمار اپنے ملک میں جدید جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے تیار کرنا چاہتا ہے جس کے لیے پاکستان سے لائسنس حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے ۔اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی بات چیت جاری ہے ۔یہ بات برطانوی جریدے ”IHSجین و یکلی“کو یانگون میں دفاعی صنعت اور میانمار ائیر فورس کے قریبی ذرائع نے بتائی ۔جریدے کے مطابق میانمار سن 2015میں 16جے ایف 17تھنڈ ر لڑاکا طیاروں کی خریداری کے فیصلے کے بعد میانمار اب تھرڈ جنریشن کے لڑاکا طیاروں کی تیاری کے لائسنس کے لیے پاکستان کے ساتھ اعلیٰ درجے کے مذاکرات کر ر ہا ہے ۔اگر دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ طے پاجاتا ہے تو میانمار کی طرف سے سنگل انجن لڑاکا طیاروں کی تیاری کا یہ معاہدہ ملک کی مقامی دفاعی صنعت کے لیے اہم قدم ہو گا ۔
حکومت نے شکیل آفریدی کے خاندان کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا
یہ طیارے پاکستان ایرو اسپیس کمپلیکس (پی اے سی )اور چین کی چینگدو ایرواسپیس کارپوریشن کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کیے جا رہے ہیں ۔جرید ے کے مطابق میانمار اپنے ایف سیون ایم ائیر گارڈ اور اے فایﺅ سی فنٹن لڑاکا طیارے متروک قرار دے کر گراونڈ کرنا چاہتا ہے ۔90کی دہائی میں میانمار نے ان طیاروں کو چین سے حاصل کیا تھا ۔جے ایف 17تھنڈر کی تیاری کا لائسنس کا مطلب آئندہ دہائیوں میں میانمار فورس کا انہیں پر انحصار ہو گا جیسے یہ پاکستان کے لیے ہیں ۔اس وقت پاکستان فضائیہ میں 70جے ایف تھنڈر آپریشنل ہیں ۔پاکستان فضائیہ میں پہلی بار 2009میں ان کی شمولیت ہوئی اور آئندہ برسوں میں ان کی تعداد 150سے زائد ہو جائے گی ۔
میانمار کی طرف سے آرڈر کیے گئے 16جے ایف تھنڈر ایک سال کے بعد میانمار فضائیہ (ایم اے ایف )میں شامل ہو جائیں گے ۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے جرید ے کو بتا یا کہ یہ طیارے بلاک ٹو ویرینٹ ہو گے جو فضا سے فضا میں ایندھن ڈالنے کی صلاحیت کے حامل ہو ں گے او وہ بلاک ون ویرینٹ کے برعکس ہو ں گے ۔یہ بات واضح نہیں ہے کہ میانمار فضائیہ کو بعد میں دیئے جانے والے طیاروں میں بلاک تھرڈ ویرینٹ کی اعلیٰ درجے کی خصوصیات شامل ہو ں گی جنہیں گزشتہ سال کامرہ میں تیار کیا گیا ۔ذرائع نے جریدے کو بتا یا کہ طیاروں کی پیدا وار کے لیے لائسنس پر جاری مذاکرات کے تناظر میں میانمار بلاک تھرڈ ویرینٹ لڑاکا طیاروں کو بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔