لاہورہائیکورٹ نے 2 سال قبل انتقال کرجانیوالے سزائے موت کے قیدی کو بری کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ قیدی 2 سال پہلے جیل میں انتقال کرچکا ہے۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق قیدی سید رسول پر 2009 ءمیں سرگودھا میں ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
لاہورہائیکورٹ نے قیدی کی بریت کیلئے اہلخانہ کو خط لکھا جس کے جواب میں اہلخانہ نے لکھا کہ سید رسول 2014 ءمیں دوران قید فوت ہوچکا ہے۔