وزیراعظم سے انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کی ڈائریکٹر کی ملاقات،نواز شریف نے معاشی استحکام سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف سے انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کی ڈائریکٹر ارنچاگونزالے نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم نے معاشی استحکام سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیااور کہا کہ حکومتی اقدامات سے چندماہ ©میں شرح نمو میں اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کی ڈائریکٹر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تجارت اور تکنیکی تعاون پر آئی ٹی سی کے شکرگزار ہیں،ہم قومی ای کامرس پالیسی تشکیل دے رہے ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تجارت میں خواتین کی شمولیت بڑھائی جارہی ہے،حکومت خواتین کو بااختیار بنانے میں پرعزم ہے۔ٹریڈ سنٹر کی ڈائریکٹر ارنچا گونزالے نے کہا کہ پاکستان ترقی کررہا ہے اور معیشت مضبوط ہورہی ہے اور پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور امن و امان میں بہتری آرہی ہے۔