امریکہ میں چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران ایک شخص نے بشپ کو مکا دے مارا، ملزم گرفتار
نیوجرسی (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں دعائیہ اجتماع کے دوران چرچ میں موجود شخص نے بشپ کو مکا دے مارا جس کے نتیجے میں پادری زخمی ہوکر زمین پر گر پڑے۔
سکیورٹی حکام نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چارلس ای میلر نامی شخص نے دعائیہ تقریب کے دوران بشپ مینوئل کروزکے چہرے پرمکا ماردیا، بشپ زخمی ہوکر زمین پر گرپڑے۔ سکیورٹی حکام نے حملہ آور کو گھسیٹتے ہوئے بشپ سے دور کر دیا اور گرفتار کرکے لے گئے۔