پی ایس ایل میں شرکت کیلئے لاہور قلندرزکی ٹیم دبئی پہنچ گئی

پی ایس ایل میں شرکت کیلئے لاہور قلندرزکی ٹیم دبئی پہنچ گئی
پی ایس ایل میں شرکت کیلئے لاہور قلندرزکی ٹیم دبئی پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(صباح نیوز)پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے ٹیم لاہورقلندرز دبئی پہنچ گئی ہے جو ایونٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات آنے والی پہلی ٹیم ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں جیت کا عزم لیے لاہور قلندرز کے کھلاری دبئی پہنچ گئے ہیں ۔کپتان برینڈن میکلم سمیت دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں کے دبئی پہنچنے کا سلسلہ بھی آج شروع ہو جائے گا ۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے ایک ہفتے قبل پہنچنے کا مقصد موسم سے ہم آہنگ ہونا ہے اور ساتھ ہی نئے کپتان برینڈن میکلم کو بھی کھلاڑیوں کو جانچنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا ۔

ٹیم کے رکن عمر اکمل عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میںہیں وہ وہاں سے دبئی پہنچیں گے اور ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اظہر علی بھی دو روز میں دبئی پہنچ جائیں گے ۔لاہور قلندرز لیگ کا پہلا میچ 10 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی ۔لاہورقلندر کے احتجاج کے بعدپی سی بی نے محمدعرفان کاٹکٹ بھی ٹیم کے ساتھ بک کروادیا، لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے زور دینے پر پی سی بی نے عرفان کے ٹکٹ کابندوبست کیا تھا۔لاہور قلندر نے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دوبئی پہنچے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز9 فروری سے دبئی میں ہو رہا ہے افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -