قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ لیا

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ لیا
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(صباح نیوز)کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑی شاید یہ بات جانتے ہیں کہ پاکستانیوں کو دو چیزوں کا جنون ہے، ایک کھانا اور دوسرا کپڑے! اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کھیل سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنے کیریئر کا رخ ان شعبوں کی طرف موڑ دیتے ہیں۔اگر معروف سابق قومی کھلاڑی انضمام الحق کی بات کی جائے تو انہوں نے بھی کرکٹ کے بعد پاکستانیوں کے لیے کھانے اور اب ملبوسات دونوں کا کام شروع کردیا ہے۔'میٹ ون' شاپ کھولنے کے بعد انضمام الحق نے اب لاہور میں اپنے ملبوسات کا سٹور 'لیجنڈ آف انضمام الحق' بھی لانچ کردیا۔

لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع اس اسٹور میں مردوں اور خواتین دونوں کے ملبوسات موجود ہیں۔اس اسٹور کے افتتاح کے موقع پر کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے متعدد کھلاڑی جمع ہوئے اور انضمام الحق کے اس اقدام کو سراہا۔مصباح الحق اس تقریب میں اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہوئے، جبکہ محمد یوسف بھی ایونٹ میں پرجوش نظر آئے۔احمد شہزاد ہمیشہ کی طرح تصاویر کے لیے تیار رہے، دوسری جانب کامران اکمل بھی میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف رہے۔اس موقع پر کرکٹرز کے علاوہ شوبز شخصیات نتاشا حسین اور ڈیزائنر سیم علی بھی موجود تھے۔کھلاڑی محمد عرفان اور سلمان بٹ بھی نہایت بہترین انداز میں جلوہ گر ہوئے۔

تصاویر بشکریہ ڈان نیوز

مزید :

کھیل -