کھانا تیار نہ ہونے پر باپ نے بیٹی کو گولیاں مار دیں ،ملزم گرفتار

کھانا تیار نہ ہونے پر باپ نے بیٹی کو گولیاں مار دیں ،ملزم گرفتار
کھانا تیار نہ ہونے پر باپ نے بیٹی کو گولیاں مار دیں ،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گجرات میں سفاک باپ نے کھانا تیار نہ ہونے پر بیٹی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق گجرات میں زمیندار شخص نے کھانا پکانے میں دیر کرنے پراقصیٰ نامی جواں سالہ بیٹی کو گولیاں ما ردیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔

اوبر ٹیکسی کمپنی نے صارفین کیلئے کرایوں میں 25فیصد کمی کر دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبیر نامی ملزم نے کھیتوں میں کام کر نے کے بعد گھر آکر بیٹی سے کھانا طلب کیا تو اس نے کہا کہ کھانا تیار ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا جس پر سفاک باپ آپے سے باہر ہو گیاا ور گھر میں موجود بندوق اٹھا کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اقصیٰ دم توڑ گئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شبیر کو حر است میں لے لیا ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر ہوا ہے۔اس مقدمہ میں مدعی پولیس خود ہے تاکہ ملزم شبیر کو سخت سے سخت سزا دلائی جاسکے۔

مزید :

گجرات -