بھارتی کرکٹر کیدار جادھیو نے شہرت ملتے ہی باڈی گارڈز بھرتی کرلئے

بھارتی کرکٹر کیدار جادھیو نے شہرت ملتے ہی باڈی گارڈز بھرتی کرلئے
بھارتی کرکٹر کیدار جادھیو نے شہرت ملتے ہی باڈی گارڈز بھرتی کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی / پونے(صباح نیوز) نئے بھارتی کرکٹر کیدار جادھیو نے عوامی مقامات پر آمدورفت یقینی بنانے کے لیے باڈی گارڈز رکھ لیے شہرت ملنے پر اپنی زندگی آسان بنائے رکھنے کے لیے جادھیو نے 2 باڈی گارڈ رکھ لیے۔ انہیں اپنے آبائی شہر پونے کے ویشالی ریسٹورینٹ میں پسندیدہ پکوان کھانے کا بہت شوق ہے تاہم اب وہاں آمد سے قبل ضروری سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹر کیدار جادھیو نے انگلینڈ کیخلاف 5 ون ڈے میں 77.33 کی اوسط سے 232 رنز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیاگیا تھا۔ وہ چھٹی پوزیشن پر بھارتی ٹیم کا لازمی جز بن چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -