صدارتی الیکشن ہارنے کے بعد ہلیری کلنٹن نے کتاب لکھنی شروع کردی

صدارتی الیکشن ہارنے کے بعد ہلیری کلنٹن نے کتاب لکھنی شروع کردی
صدارتی الیکشن ہارنے کے بعد ہلیری کلنٹن نے کتاب لکھنی شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اپنے ذاتی مضامین پر مشتمل ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس میں وہ گذشتہ انتخابات پر بھی روشنی ڈالیں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پبلشر سائمن اینڈ شوسٹر کا کہنا ہے کہ اس کتاب کا نام ابھی نہیں رکھا گیا جسے وہ 26 ستمبر کو جاری کریں گی۔ پبلشر کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کی کہانی بیان کرنے کے لیے ہلیری کلنٹن اس میں اپنے کچھ پسندیدہ اقتباسات کا استعمال کریں گی۔اپنی آنے والی کتاب سے متعلق ایک بیان میں69 سالہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ یہ وہ الفاظ ہیں جن کے لیے وہ جیتی ہیں۔ ان اقتباسات نے مجھے بہترین وقت گزارنے اور برے وقت میں ہنسنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں تحفظ فراہم کیا ہے اور زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہوا اس کے لیے ممنون و مشکور بنایا ہے۔ہیلری نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان الفاظ اور ان کے متعلق میرے اپنے خیالات شیئر کرنے سے مضامین قارئین کے لیے معنی خیز ثابت ہوں گے۔