ماﺅنواز باغیوں کا حملہ،8 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

ماﺅنواز باغیوں کا حملہ،8 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک
ماﺅنواز باغیوں کا حملہ،8 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

  

نئی دہلی (اے پی پی) مشرقی بھارت میںماﺅنواز باغیوں کے ایک حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاست اڑیسہ کے علاقے کوراپت میں بدھ کوایک بارودی سرنگ کی زد میں آ کر پولیس کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی، جس کی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ یہ باغی گزشتہ تین عشروں سے وسطی بھارت میں اپنی مسلح جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت کی 20 سے زائد ریاستوں میں ہزاروں ماﺅنواز باغی ایسی مسلح تحریکیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی