لاہور ائیر پورٹ سے بلیک لسٹ مسافر گرفتار، جیل منتقل کر دیا گیا

لاہور ائیر پورٹ سے بلیک لسٹ مسافر گرفتار، جیل منتقل کر دیا گیا
لاہور ائیر پورٹ سے بلیک لسٹ مسافر گرفتار، جیل منتقل کر دیا گیا

  

لاہور(ا ین این آئی) ایف آئی اے نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ سے لاہور آنے والا بلیک لسٹ مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق قطر ائیر لائنز کی پرواز 620 کے ذریعے دوحہ سے لاہور پہنچنے والے اچھرہ کے رہائشی مسافر غلام حسین کا نام بلیک لسٹ کیٹگری میں شامل ہونے کی وجہ سے کاغذات کی چیکنگ کے دوران گرفتار کر لیا گیا جسے بعد ازاں جیل منتقل کر دیا گیا، ملزم وزارت داخلہ کو انتہائی مطلوب ہے۔

مزید : لاہور