شرمین عبید چنائے نے پاکستان میں موبائل سینما متعارف کرانے کا اعلان کردیا

شرمین عبید چنائے نے پاکستان میں موبائل سینما متعارف کرانے کا اعلان کردیا
شرمین عبید چنائے نے پاکستان میں موبائل سینما متعارف کرانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار شرمین عبید چنائے نے پاکستان میںجدید سہولیات سے آراستہ موبائل سینما ”دیکھ مگر پیار سے “متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق شرمین عبید چنائے کی پروڈکشن کمپنی” ایس او سی فلمز“کراچی میں موبائل سینماپر مشتمل نیا منصوبہ متعارف کرانے جا رہی ہے جس کا نام ”دیکھ مگر پیار سے “ رکھا گیا ہے ۔اس منصوبے کا مقصد ان علاقوں کے لوگوں کو سینما کی سہولت فراہم کر نا ہے جہاں سینما گھر قائم نہیں کیے گئے۔

اوبر ٹیکسی کمپنی نے صارفین کیلئے کرایوں میں 25فیصد کمی کر دی

ہدایتکار شرمین عبید چنانے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے چھوٹے شہروں میں لوگوں کے پاس فلمیں دیکھنے کیلئے چند کمیونٹی سینٹر اور اس قسم کے دیگر مقامات موجود ہیں تاہم ہم اس منصوبے کے ذریعے شائقین میں فلمیں ، میوزک اور اینیمیشن کو الگ انداز سے متعارف کرائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا بھر سے ہدایتکاروں کو لوگوں کے سامنے اپنا کام پیش کرنے کیلئے دعوت دیں گے ۔”موبائل سینما کا آغاز مارچ سے کراچی میں ہو جائے گا اور پھر دیگر صوبوں میں بھی اس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

مزید :

تفریح -