پاکستان نے قطر کے شاہی خاندان کو تلور کا شکار کرنے کے لیے دعوت دے دی

پاکستان نے قطر کے شاہی خاندان کو تلور کا شکار کرنے کے لیے دعوت دے دی
پاکستان نے قطر کے شاہی خاندان کو تلور کا شکار کرنے کے لیے دعوت دے دی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے قطر کے امیر کو تلور کے شکار کی دعوت دے دی ۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ امیر قطر جب بھی تلور کے شکار کے لیے آئے ،انہیں خوش آمدید کہیں گے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق قطری امیر کی جانب سے بلوچستان کو ایمبولینسز فراہم کرنے کی تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے بتا یا کہ قطری امیر کو تلور کے شکار کی دعوت دی ہے ،وہ جب بھی شکار کے لیے آئے تو انہیں خوش آمدید کہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تلور کے شکار سے بلوچستان کے لوگوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

مزید : کوئٹہ