کورٹ میرج کرنے پر بھائی نے بہن کو گولیوں سے چھلنی کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے لوئر مال میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا ۔
نیو نیو ز کے مطابق لوئر مال کے رہائشی نوجوان نے اپنی بہن شازیہ کو کورٹ میرج کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔
وزیرا علیٰ پنجاب نے لاہور میں 3نئی جیلوں کی منظوری دیدی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شازیہ نے اپنی پسند سے کورٹ میرج کی جس پر اہل خانہ سخت ناراض تھے اور آج لڑکی کے بھائی نے موقع پر کر اسے گولیوں سے چھلنی کر دیا اور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔