بھارت میں ’چیٹ ‘کیلئے کلاس سے باہر نہ آنے پر سابق بوائے فرینڈ نے میڈیکل کی طالبہ کو آگ لگادی

بھارت میں ’چیٹ ‘کیلئے کلاس سے باہر نہ آنے پر سابق بوائے فرینڈ نے میڈیکل کی ...
بھارت میں ’چیٹ ‘کیلئے کلاس سے باہر نہ آنے پر سابق بوائے فرینڈ نے میڈیکل کی طالبہ کو آگ لگادی

  

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی شہر کوٹایام میں سابق بوائے فرینڈ نے چیٹ کے لئے کلاس سے باہر نہ آنے پر میڈیکل کی طالبہ کو اپنے سمیت آگ لگادی جس سے دونوں بری طرح جھلس گئے ۔

 بھارتی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ ادارش نامی میڈیکل طالب علم کی طرف سے میڈیکل کی طالبہ کو آگ لگانے کا واقعہ مہاتماگاندھی یونیورسٹی سکول آف میڈیکل ایجو کیشن میں پیش آیا جہاں ادارش نے فزیوتھراپی کی فورتھ ایئر میں پڑھنے والی طالبہ کو چیٹ کے لئے کلاس روم سے باہر آنے کے لئے کہا تاہم طالبہ نے باہر آنے سے انکار کردیا ۔

کلاس ختم ہونے کے بعد ادارش نے طالبہ کا تعاقب کیا اور اسے پکڑ کر اپنے سمیت پٹرول چھڑک کر ماچس کی تیلی سے آگ لگادی جس کے نتیجہ میں طالبہ 60 فیصد جبکہ ادارش 75 فیصد جل گئے ۔ دونوں کو علاج کے لئے قریبی سرکاری ہسپتال پہچادیا گیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ طالبہ کو بچانے کی کوشش میں دو دیگر طالب علم بھی جھلس گئے ۔

مزید : بین الاقوامی