سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والااہلکار تیج بہادر لاپتہ،بی ایس ایف نے گرفتار کرلیا ہے ،بیوی شرمیلا کا دعویٰ

سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والااہلکار تیج بہادر لاپتہ،بی ایس ...
سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والااہلکار تیج بہادر لاپتہ،بی ایس ایف نے گرفتار کرلیا ہے ،بیوی شرمیلا کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والااہلکار تیج بہادر لاپتہ ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تیج بہادر کی بیوی شرمیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ تیج بہادرکی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ منسوخ کرکے بی ایس ایف کی طرف سے گرفتارکئے گئے تیج بہادر نے مجھے 2دن پہلے فون کرکے اپنی گرفتاری کابتایا تھا۔بھارتی فوجی کی بیوی نے مزید کہا کہ میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے، بی ایس ایف اہلکارتیج بہادرکو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں ،اگر میرے شوہر کو رہا نہ کیا گیا تو بھوک ہڑتال کردوں گی۔شرمیلانے کہا کہ تیج بہادر نے 31 جنوری کو گھر واپس آنا تھا مگر ابھی تک گھر نہیں پہنچا ہے۔یاد رہے تیج بہادر نے ہی سب سے پہلے بھارتی فوجیوں کو ناقص کھانا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بعد اس کو نوکری سے ہٹادیا گیا تھا۔