ویرات کوہلی نے دھونی سے کپتانی کے گر سیکھنا شروع کردیے

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مہندرا سنگھ دھونی سے کپتانی کے گر سیکھنا شروع کردیے۔
دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرکٹ میں تینوں فارمیٹ کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی 20میچوں میں کپتانی کے گر سیکھنے کیلئے مہندرا سنگھ دھونی کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ۔
بھارتی کرکٹر کیدار جادھیو نے شہرت ملتے ہی باڈی گارڈز بھرتی کرلئے
انہوں نے کہا کہ اگر چہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی ٹیم کی کچھ عرصہ تک قیادت کی ہے مگر ون ڈے اور ٹی 20کرکٹ بہت تیزہے اس لیے مشکل حالات میں طویل عرصے تک ٹیم کی کپتانی کرنے اور گیم کو بہت اچھے طریقے سے سمجھنے والے کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی سے نصیحت لینا بہت سود مند ہوسکتا ہے۔
رمیز راجہ نے دہشت گردی ختم کرنے کے موضوع پر فلم بنانے کا اعلان کردیا
کوہلی نے کہا کہ کپتانی میرے لیے نیا کام نہیں ہے مگر مختصر فارمیٹ پر مشتمل کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے ضروری مہارتوں کو سمجھنے کیلئے ایک توازن ہونا ضروری ہے اور اس کام کیلئے دھونی نے ہمیشہ میری مدد کی ۔بھارتی ٹیم میں بہت سے نوجوان کھلاڑی ہیں او رہم اپنی کارکردگی میں بہت تیزی سے بہتری لائے ہیں۔