انتہائی طاقتورملک جس کے وزیراعظم کوفون پر ڈانٹ کر ڈونلڈٹرمپ نے اچانک لائن کاٹ دی

انتہائی طاقتورملک جس کے وزیراعظم کوفون پر ڈانٹ کر ڈونلڈٹرمپ نے اچانک لائن ...
انتہائی طاقتورملک جس کے وزیراعظم کوفون پر ڈانٹ کر ڈونلڈٹرمپ نے اچانک لائن کاٹ دی

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے تارکین وطن کی پناہ کے معاملے پر آسٹریلیا کے وزیراعظم ملکولم ٹرن بل کو ڈانٹ دیا اور انہیں بوسٹن کے لیے اگلا بمبار بھیجنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اچانک ٹیلی منقطع کردیاجس کی وجہ سے شیڈول ایک گھنٹے کی کال 25منٹ بعد ہی منقطع ہوگئی ۔ صدرٹرمپ نے بھی اس کال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ یہ اس دن کی بدترین کال تھی تاہم آسٹریلوی وزیراعظم نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

میل آن لائن کے مطابق یہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان پہلا باضابطہ ٹیلی فونک رابطہ تھا جس دوران تلخی دیکھی گئی ، جبکہ دوسری طرف مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرمپ نے پناہ گزینوں کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے پر اوباما انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھاکہ ’کیا آپ یقین کرسکتے ہیں؟ اوباما انتظامیہ نے آسٹریلیا سے ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کیا، کیوں؟ میں اس کا جائزہ لوں گا‘۔

دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں شادی شدہ خاتون ایسا شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ سرعام 26 کوڑے برسا دیئے گئے

سینئر امریکی عہدیدار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایاکہ صرف 25منٹ بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم ٹرن بل کیساتھ تلخی پیداہوگئی جبکہ دوسری طرف آسٹریلوی وزیراعظم نے بین فودھم کو بتایا کہ جہاں تک ٹیلی فون کال کا تعلق ہے اور میں بہت مایوس ہوں ، ٹیلی فون اچانک بند کیے جانے سے متعلق رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں اور کال شائستہ انداز میں بند ہوئی ۔

دوسری طرف رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیاگیاکہ غصے سے بھرے صدر ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیراعظم کو کہاکہ اس دن کی یہ بدترین کال ہے ، اس سے پہلے وہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن اور تین دیگرعالمی رہنماﺅں سے گفتگو کرچکے تھے ۔ ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ کی طرف سے کینبرا سے نائرواور مانس جزیروں کے 1250تارکین وطن کو قبول کیے جانے کے معاہدہ تنفید کرتے ہوئے ٹرن بل کو بتایاکہ ’مجھے یہ لوگ نہیں چاہیں‘۔

پاکستانی لڑکی سے شادی کے لیے بھارتی لڑکے نے اپنا خاندان چھوڑ دیا لیکن پھر۔ ۔ ۔۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس