میری فٹنس اوپر پرفارمنس نیچے ، کوشش کر رہا ہوں کہ کارکردگی بہتر کروں: مصباح الحق

میری فٹنس اوپر پرفارمنس نیچے ، کوشش کر رہا ہوں کہ کارکردگی بہتر کروں: مصباح ...
میری فٹنس اوپر پرفارمنس نیچے ، کوشش کر رہا ہوں کہ کارکردگی بہتر کروں: مصباح الحق

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ میری فٹنس اوپر ہے اور پرفارمنس نیچے ، کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی پرفارمنس بہتر کروں، جو بھی ٹیم کیلئے بہتر کرتا ہے تو اسے موقع ملنا چاہیے ، کپتان کے حوالے سے پی سی بی ہی فیصلہ کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مجھ پر کوئی پریشر نہیں اور اپنے دل کی بات کہی ہے سب سے اہم کھیل کو انجوائے کرنا ہے اگر آپ میں یہ چیز نہیں ہے تو پھر کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ عمر بڑی چیز نہیں بلکہ اہم چیز آپ کی پرفارمنس اور فٹنس ہے۔ میری فٹنس اوپر ہے اور پرفارمنس نیچے ، کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی پرفارمنس بہتر کروں۔ کوشش کروں گا کہ ڈومیسٹک کرکٹ جاری رہے اس لیے فیصل آباد سے کھیلوں گا، ہر روز پریکٹس کر رہا ہوں اور کوشش ہے کہ پرفارمنس میں بہتری آئے۔

انڈونیشیا میں جنسی تعلقات کے جرم میں خاتون پر کوڑے برسا دیے گئے

سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مثبت بات کرنی چاہیے ، مسائل کی نشاندہی کرنی اور ان کا حل بتانا چاہیے۔ کسی ایک بندے کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور آپ نمبر ون نہیں ہو سکتے ، صرف تنقید کرنا یا بیٹھ کر یہ کہہ دینا کہ کپتان بدل دیں، اس سے کچھ نہیں ہوگا۔ ہمارے پاس ٹیلنٹ ہے لیکن سسٹم نہیں ہے، اس ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر پیش کرنے کیلئے ہمیں کرکٹ کا نظام بہتر بنانا ہے۔

حافظ سعید کی نظر بندی ریاست کا مسئلہ ہے،بھارت تبصرہ کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کرے:ترجمان دفتر خارجہ

کپتانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مصباح کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی جو بہتر سمجھتا ہے وہی ہوگا ، میرا ماننا ہے کہ جو بھی ٹیم کیلئے بہتر کرتا ہے تو اسے موقع ملنا چاہیے۔ ہماری پرفارمنس پر افسوس ہے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے چیلنج میں فیل ہوئے جس کی وجہ سے تنقید ہو رہی ہے ، جیتیں گے تو سب چیزیں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گی۔

مزید : کھیل