جج کی تقرری متعلقہ چیف جسٹس ،نیب مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرے گا: وفاقی وزیر زاہد حامد

جج کی تقرری متعلقہ چیف جسٹس ،نیب مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرے گا: ...
جج کی تقرری متعلقہ چیف جسٹس ،نیب مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرے گا: وفاقی وزیر زاہد حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر زاہد حامدنے کہا ہے کہ جج کی تقرری کا معاملہ متعلقہ چیف جسٹس ہی کرے گا جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیب مقدمات کی سماعتکرنے کامجاز ہوگا.

ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلئے کوئلہ لانے والی ٹرین سے حیرت انگیز طور پر 22ٹن کوئلہ غائب

تفصیلا ت کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمیٹی نے نیب کی جگہ قومی احتساب کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کر لیاہے اور طے ہوا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی جگہ قومی احتساب کمیشن بنے گاجبکہ تمام کمیٹی ممبران نے اس اقدام ستائش بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین عدلیہ سے ہو یا کسی دوسرے ادارے سے تعلق رکھتا ہو اس پر مشاورت ہوگی لیکن تاحال یہ طے نہیں ہوا کہ اس قانون کا اطلاق کب سے ہو گا جبکہ نیب کیسز کی تفتیش کیلیے الگ تفتیشی ایجنسی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیاہے اور یہ تفتیشی ایجنسی کمیشن کے ماتحت ہوگی اور اسے اکاونٹیبلٹی انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام دیاجائے گا ۔نیب کیسز کی تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے پاس جانے کے بجائے اس ایجنسی کے پاس جائینگے ۔

مزید :

قومی -