ارمڑ میں دو بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

ارمڑ میں دو بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا
ارمڑ میں دو بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ارمڑ کے علاقے سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین بھائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو ارمڑ کے علاقے سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ تحقیقات کرنے پر دونوں مقتولین کی شناخت منور اور شاہنواز کے نام سے ہوئی اور یہ بھی پتا لگا کہ مقتولین حقیقی بھائی ہیں۔ پولیس کا کنا ہے کہ مقتول بھائیوں کا تعلق کگہ ولہ بڈھ بیر سے ہے اور قتل کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

مزید : پشاور