بیرونی قرضوں کی ادائیگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں81 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی

بیرونی قرضوں کی ادائیگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں81 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی
بیرونی قرضوں کی ادائیگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں81 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب 81 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 43 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ کے ذخائرمیں81 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 43 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے ذخائر 79 کروڑ ڈالر کمی سے 17 ارب 59 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر کمی سے 4 ارب 84 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

مزید :

بزنس -