طیبہ تشدد کیس، جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کو ملزمان قرار دے دیا گیا

طیبہ تشدد کیس، جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کو ملزمان قرار دے دیا گیا
طیبہ تشدد کیس، جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کو ملزمان قرار دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) طیبہ تشدد کیس میں پولیس کی جانب سے حتمی چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے جس میں جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو ملزمان قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے گھریلو کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس کا حتمی چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے جس میں مالکن ماہین ظفر کو تشدد کی براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ملزم قرار دیا گیا ہے جبکہ چالان میں جج راجہ خرم علی خان کو شریک ملزم قرار دیا گیا ہے۔ پولیس کی تفتیشی رپورٹ بھی چالان کے ساتھ شامل کی گئی ہے تاہم چالان میں کوئی نئی دفع شامل نہیں کی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -