لیسکو افسران نے قومی خزانے کو14کروڑ کا ٹیکہ لگادیا

لیسکو افسران نے قومی خزانے کو14کروڑ کا ٹیکہ لگادیا
لیسکو افسران نے قومی خزانے کو14کروڑ کا ٹیکہ لگادیا

  

لاہور(یوا ین پی)نجی فیکٹری کو چوری کی بجلی فراہم کرنے والے لیسکو کے چار ایگزیکٹوانجنیئرز نیب کے ہاتھ آگئے۔ نیب کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔نیب نے لیکسو کے کرپٹ افسران کےخلاف انویسٹی گیشن رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوادی۔ نیب کی انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق کرپٹ افسران نے نجی کمپنی سے کروڑوں وصول کرکے لیسکو کوچودہ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ایکسیئن عزیزالرحمن نے پانچ کروڑتراسی لاکھ، ایکسیئن نعیم نےدوکروڑپچپن لاکھ ، ایکسیئن شفقت محمود نے چاررکروڑآٹھ لاکھ روپے اورایکسیئن احمد شہزاد نے لیسکو کو دوکروڑاٹھارہ لاکھ کا ٹیکہ لگایا ان افسران نے ایک کروڑتہترلاکھ اٹھانوے ہزار سے زائد یونٹ کم ظاہرکیے جس سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر چودہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ کا نقصان ہوا۔

مزید : لاہور