پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ،ملااختر رسول سمیت 5ہلاک

پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ،ملااختر رسول سمیت 5ہلاک
پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ،ملااختر رسول سمیت 5ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(یو این پی)پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کمانڈر سمیت 5 افراد کے ہلاک ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو ملکی سرحد کے قریب واقع افغان صوبے خوست کے علاقے علی شیر میں امریکی ڈرون نے ایک گاڑی پر 2 میزائل داغے۔حملے میں افغان طالبان کمانڈر ملااختر رسول سمیت 5 افراد کے ہلاک ہوگئے ہیں۔دوسری جانب افغان طالبان نے حملے کی فوری طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد خطے میں امریکا کی جانب سے یہ پہلا ڈرون حملہ کیا گیا ہے، تاہم حکومتی سطح پر اس کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

مزید :

پشاور -