پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار 666 پوائنٹس پر پہنچ گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت رجحان رہا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 210 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 49 ہزار 666 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 17 کروڑ 79 لاکھ 90 ہزار 330 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 16 ارب 83 کروڑ 33 لاکھ 21 ہزار 920 روپے رہی۔ پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 413 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 184 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 215 میں کمی اور 14 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔