پاکستان کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی نہیں کی ،معمو ل کے مطابق ویزے جاری کئے جارہے ہیں:ترجمان امریکی سفارتخانہ

پاکستان کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی نہیں کی ،معمو ل کے مطابق ویزے جاری کئے ...
پاکستان کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی نہیں کی ،معمو ل کے مطابق ویزے جاری کئے جارہے ہیں:ترجمان امریکی سفارتخانہ

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان امریکی سفارتخانہ فلیور کووان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے امریکہ نے ویزا پالیسی کو تبد یل نہیں کیا ہے ،معمول کے مطابق پاکستانیوں کے ویزے جاری کئے جارہے ہیں۔

رکس ٹیلر سن نے امریکی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، امریکا کو عالمی امن و سلامتی کی ضرورت ہے :ڈونلڈ ٹرمپ

جیو نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے کی ترجمان فلیور کووان کا ویزہ پالیسی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے متعلق نئی انتظامیہ نے کوئی خصوصی ہدایات جاری نہیں کیں،پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی آج بھی پہلے جیسی ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹریول بین والے ممالک میں ممکنہ شامل کرنے کی اطلاعات محض افواہیں ہیں ، فی الوقت اس کوفہرست میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا۔

مزید : بین الاقوامی