ہم پہلے سے زیادہ توانا ہو کر آئیں گے،جلد آزمائش ختم ہوگی:ندیم نصرت

ہم پہلے سے زیادہ توانا ہو کر آئیں گے،جلد آزمائش ختم ہوگی:ندیم نصرت
ہم پہلے سے زیادہ توانا ہو کر آئیں گے،جلد آزمائش ختم ہوگی:ندیم نصرت

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کنوینر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ طاقتور و توانا ہو کر ابھریں گے امید ہے جلد آزمائش کے دن ختم ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کنوینر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم ندیم نصرت کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کو رہا کیا جائے او ر اگر ہمارے کاکنان نے کوئی جرم کیا ہے تو ان پر مقدمہ چلایا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے لیکن اس طرح انہیں غائب رکھنے کا کوئی بھی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ ایم کیو ایم کو بھی دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دے ،ہماری پارٹی پر پابندی لگانا کہاں کا انصاف ہے؟

پاکستان کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی نہیں کی ،معمو ل کے مطابق ویزے جاری کئے جارہے ہیں:ترجمان امریکی سفارتخانہ

مزید : برطانیہ