بطور گورنر وزیر اعلیٰ اور میئر کراچی سے مل کر کام کروں گا: محمد زبیر

بطور گورنر وزیر اعلیٰ اور میئر کراچی سے مل کر کام کروں گا: محمد زبیر
بطور گورنر وزیر اعلیٰ اور میئر کراچی سے مل کر کام کروں گا: محمد زبیر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بطور گورنر وفاقی اور صوبائی حکومت میں رابطہ کار کا کردار ادا کرنے کے ساتھ وزیر اعلیٰ اور میئر کراچی سے مل کر کام کروں گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 2013 سے پہلے کراچی کے حالات شدید بحران کا شکار تھے جبکہ 20 سال پہلے سے کراچی چائنہ کٹنگ کے حوالے سے مشہور تھا لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔بابا لاڈلہ سے متعلق آج کی کارروائی مثبت پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرا تعلق ن لیگ سے رہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنے آ رہا ہوں بلکہ میں وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔

مزید : کراچی