اس کو ابھی جلا ؤ، خاتون نے ’مینڈک‘ کو جنم دے دیا، پورا گاوٌں اکٹھا ہوگیا، نومولود نذر آتش

اس کو ابھی جلا ؤ، خاتون نے ’مینڈک‘ کو جنم دے دیا، پورا گاوٌں اکٹھا ہوگیا، ...
اس کو ابھی جلا ؤ، خاتون نے ’مینڈک‘ کو جنم دے دیا، پورا گاوٌں اکٹھا ہوگیا، نومولود نذر آتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (نیوز ڈیسک) جینیاتی خرابیوں کی وجہ سے بچوں میں جسمانی بگاڑ پیدا ہو جانا کوئی ناممکن بات نہیں۔ دنیا میں عجیب و غریب خرابیوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں، لیکن زمبابوے کی ایک خاتون کے ہاں ایسی چیز پیدا ہو گئی کہ ہر کسی نے اسے ’مینڈک‘ قرار دیا، حتٰی کہ ڈاکٹر بھی اس کی اصل حقیقت نہ بتا سکے۔ مینڈک نما بچہ پیداہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی ہسپتال میں انتقال کرگیا جس کے بعد گاؤں کے بزرگوں نے لاش کو جلانے کا حکم دیدیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہجوم کے سامنے جلادیاگیا۔ 
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق دو بچوں کی ماں پریشس نیاتھی آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں اور ان کے ہاں مینڈک جیسی مخلوق کی پیدائش ہوئی۔ ان کے خاوند نومورے کو جب یہ خبر ملی تو وہ سخت گھبرائے اور اپنی اہلیہ کو فوری طور پر ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں کے بھی پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ زمبابوے کے دور دراز گاﺅں گوکوے سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا اپنے پہلے بچوں جیسے ایک اور نارمل بچے کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کررہا تھا لیکن یہ دیکھ کر ان کے ہوش و حواس غائب ہوگئے کہ ان کے ہاں انسانی بچے کی بجائے تالاب میں رہنے والی مخلوق نے جنم لیا تھا۔ یہ حیرتناک مخلوق گوکوے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں چند گھنٹے زندہ رہنے کے بعد مرگئی۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے انسان اور خنزیر کو ملا کر ایسی چیز بناڈالی کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑجائیں
مینڈک نما بچے کی موت کے بعد صدمے میں مبتلا والدین اسے اپنے گھر لے گئے لیکن انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اب اس کا کیا کیا جائےاور اس کی خبر ملتے ہی پورا گاؤں اکھٹا ہوگیا۔ گاﺅں کے سربراہ نجیلے نے بالآخر فیصلہ کیا کہ اسے جلا کر راکھ زمین میں دبادی جائے جس پر ہجوم کے سامنے فوری طورپر عمل درآمد کردیاگیا۔ 


گوکوے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی خاتون کے ہاں مینڈک نما بچے کی پیدائش کی تصدیق کی، لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں اور اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کر سکتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -