تاریخ میں پہلی مرتبہ ’جہنم کا دروازہ‘ کھل گیا، خوف و ہراس پھیل گیا

تاریخ میں پہلی مرتبہ ’جہنم کا دروازہ‘ کھل گیا، خوف و ہراس پھیل گیا
تاریخ میں پہلی مرتبہ ’جہنم کا دروازہ‘ کھل گیا، خوف و ہراس پھیل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ادیس ابابا (نیوز ڈیسک) یوں تو ہر آتش فشاں ہی تباہی اور خوف کا علامت ہوتا ہے لیکن افریقی ممالک ایتھوپیا اور اریٹیریا کی سرحد پر ایک ایسا طاقتور آتش فشاں سرگرم ہے کہ جسے سائنسدان ”جہنم کا دروازہ“ کہتے ہیں، اور سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ اب اس دروازے کا کھلنے کا شور بلند ہو چکا ہے، جس پر دنیا بھر میں خوف و ہراس کی فضاءپائی جاتی ہے۔

’16 فروری کو اس چیز کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوگا اور دنیا تباہ ہوجائے گی‘ نجومی نے انتہائی خطرناک پیشنگوئی کردی، دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایرٹا ایل (Erta Ale) آتش فشاں کی کچھ تصاویر حال ہی میں امریکی خلائی ادارے ناسا نے جاری کی ہیں، جن میں دہکتے ہوئے لاوے کی جھیل کی سطح پر پیدا ہونے والی آتشی دراڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تحقیق کار یہ دیکھ کر سخت تشویش میں مبتلا ہیں کہ لاوا جھیل سے باہر چھلکنا شروع ہو گیا ہے کسی بھی وقت آگ کے سیلاب کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔


ادیس ابابا یونیورسٹی کے سائنسدان دہکتے ہوئے لاوے کے باعث نمودار ہونے والی آتشی دراڑوں کا بغور مطالعہ کررہے ہیں۔ آتش فشاں کی سطح کی خلاءسے بنائی گئی تصاویر انتہائی بھیانک نظر آتی ہیں، جن میں لاوے کی جھیل کی سطح سے اٹھتے ہوئے شعلوں اور دھویں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین اس خطرناک صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -