امریکہ کے ساتھ تیزی سے بگڑتے تعلقات، چین نے اپنا سب سے بڑا ہتھیار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا، جسے دیکھ کر ہی دشمن ہمت ہار بیٹھے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ اب ایک حقیقت ہے، اور چینی فوج کے سے بڑے اور خوفناک ہتھیار کو بحرالکاہل میں اتارنے کا فیصلہ کر کے یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ یہ جنگ اب کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے۔
چین کی جانب سے جس تباہ کن ہتھیار کو سمندر میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ اس کا اپنا تیار کردہ پہلاطیار بردار جہاز ہے۔ یہ طیارہ بردار جہاز ڈالیان کی بندرگاہ پر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور متوقع طور پر اگلے چند ماہ کے دوران بحیرہ جنوبی چین کی جانب روانہ کردیا جائے گا۔
ایران نے امریکا اور عالمی طاقتوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے : امریکا کا انتباہ
چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شان ڈونگ طیارہ بردار جہاز بحیرہ جنوبی چین کی پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تعینات کیا جائے گا۔ یہ چینی بحریہ کا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز ہوگا جس پر فائٹر طیاروں کے متعدد سکواڈرن تعینات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ صرف چین کی جانب سے ہی جنگ کی تیاریاں جاری نہیں ہیں بلکہ دوسری جانب امریکہ نے بھی بحرالکاہل کو ہتھیاروں سے بھردیا ہے۔ اس کے بحری جہاز، جنگی ہوائی جہاز اور میزائل سسٹم بحرالکاہل میں پھیلے ہوئے درجنوں اڈوں پر پہنچ چکے ہیں، اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس خطرناک صورتحال میں دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ واقعی ایک حقیقت کا روپ دھارتی نظر آرہی ہے۔